Thursday, October 22, 2020
Home Trending شہر قائد میں فائرنگ، آج 2 افراد جان سے گئے

شہر قائد میں فائرنگ، آج 2 افراد جان سے گئے

Crimeشہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی بھی جرائم کو نہ روک سکی۔ فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹر سائیکل سوارپولیس موبائیل پردستی بم پھینک کرفرار ہوگئے اور ڈاکووں نے نجی بینک کا صفایا کردیا۔ اور نگی ٹاون غازی نگر میں فائرنگ سے تیس سالہ اکرام شاہ جان سے گیا۔ رحمت چوک کے قریب فائرنگ کر کے علی محسن کوقتل کردیا گیا۔ ناتھ ناظم آباد میں فاروق اعظم مسجد کے قریب کھڑی موبائیل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا۔۔ خوش قسمتی سے بم موبائیل پر گرنیکی بجائے قریب واقع بینک کے باہر گرا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔دھماکے کی گونج ابھی کم بھی نہ ہوئی تھی کہ شہید ملت روڈ پر طارق روڈ کے قریب واقع نجی بینک میں مسلح ملزمان داخل ہوئے۔ مزاحمت کرنے پردوگارڈزکو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور رقم لے اڑے،گارڈن کے علاقے میں ڈکتیی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے بھی ایک شہری زخمی ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...