Saturday, October 31, 2020
Home Trending شہرقائد میں دہشتگردی کا راج، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں...

شہرقائد میں دہشتگردی کا راج، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق

2-a-1-Target-killings-claim-8-more-lives-in-Karachiکراچی، شہر قائد میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر ڈال دیئے ، دہشتگردوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں4 پولیس اہلکاروں، ڈاکٹر اور ایم کیوایم کے کارکن سمیت12افرادہلاک کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا لیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال چورنگی اورویٹا چورنگی کے درمیان میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی ٹویوٹاکرولاکارپرفائرنگ سے 50 سالہ حافظ محبوب علی ہلاک ہوگیا،مقتول بھٹائی آبادکارہائشی اور بھینس کے باڑوںکامالک تھا جبکہ وہ ڈیری فام ایسوسی ایشن کا عہدیدارتھا۔
کورنگی کے علاقے ساڑھے 5نمبرپربھی نامعلوم افرادنے کلینک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 45 سالہ ڈاکٹر نسیم عون جعفری ہلاک ہوگئے، پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل کے مطابق مقتول ڈاکٹرنسیم پیپلزپارٹی کورنگی ڈویڑن کے سیکریٹری انفارمیشن تھے جنھیں ان کے کلینک پرقتل کردیا گیا ، مقتول علاقے کے ہی رہائشی تھے جبکہ وہ پیپلز ڈاکٹرز فورم کے بھی رکن تھے۔
کورنگی کے علاقے زمان ٹاﺅن سیکٹر 51-A میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نادرعلی شاہ ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول نجی ٹی وی کاپروڈیوسر تھاجسے جمعرات کی صبح حج کے لیے روانہ ہونا تھا، واقعہ پلاٹ کاتنازع کے باعث پیش آیا،مقتول بھی پلاٹنگ کا کاروبار کرتا تھا۔کورنگی ڈیڑھ مٹکے والی پلیاکے قریب دودھ کی دکان کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر50 سالہ صاحب ڈنوہلاک ہوگیا، مقتول کورنگی نمبر4کارہائشی اورایس آر پی بیس ٹو میں تعینات تھا،مقتول کا آبائی تعلق خیر پور میرس سے تھا۔مقتول کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گارڈن ہیڈ کوارٹر ساﺅتھ میں ادا کی گئی۔
ناگن چورنگی کے قریب کلینک پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار 45 سالہ خرم اور 40 سالہ جنیداکبر ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعدایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو ، ڈی آئی جی ویسٹ اوردیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ، ایس ایچ او نیو کراچی چوہدری افضل کے مطابق دونوں پولیس اہلکار سادہ لباس تھے جبکہ وہ ایس پی اورنگی ٹاﺅن کی زیرنگرانی ایس آئی ٹی میں تعینات تھے، فوری طور پر دونوں اہلکاروں کے نیو کراچی میں ا?مد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
اورنگی ٹاﺅن سیکٹر ونAبلال مسجد کے قریب فائرنگ سے32سالہ عبد
عارف میجی ہلاک ہو گیا، مقتول علیگڑھ کالونی قذافی چوک ون ڈی ایریا کا رہائشی ،2بچوں کا باپ اورمتحدہ قومی موومنٹ قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ131کا کارکن تھا، جس کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پرعلیگڑھ بازار اور اس کے اطراف کی دکانیں مکمل طورپربند ہوگئیں اورعلاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ لیاری غریب شاہ مارکیٹ میں جون بلوچ شوز ہاﺅس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے25سالہ امجد ہلاک ہوگیا،مقتول کلاکوٹ افشانی گلی کا رہائشی اور جوتے کی دکان کا مالک تھا۔
ذرائع کے مطابق امجد کو لیاری گینگ واربابا لاڈلا گروپ کے کارندے اغواکر نے آئے تھے تاہم مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ ذرائع نے بتایاکہ لیاری میں شارٹ ٹرم اغواکی وارداتوں میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، گینگ وارکے ملزمان دکانداروںکواغوا کر کے لے جاتے ہیں اورکچھ ہی دیرمیں مغوی کے اہلخانہ تاوان دے کرمغوی کوچھڑاکرلے آتے ہیں،لیاری میں تعینات مختلف قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بھی اعلیٰ افسران کوشارٹ ٹرن اغواکی وارداتوں کے بارے میں اطلاع کردی ہے۔
پیر آباد اسلامیہ کالونی نمبر2 ابوبکر مسجدکے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 26سالہ نوجوان محمد زاہد عرف عذیر جاں بحق ہوگیا، مقتول اسلامیہ کالونی نمبر2کا رہائشی اور ایم پی آر کالونی میں قائم الشفا اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ تھا۔ بلدیہ ٹاﺅن کے علاقے رشیدآباد میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے50 سالہ اورنگزیب ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول منان اسپتال سے دوا لے کرنکلاتھاکہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔بلدیہ اتحادٹاﺅن موڑکاٹیج ایریاکچی آبادی میں خالی پلاٹ سے27سالہ خاتون کی تشددزدہ لاش ملی۔
ایس ایچ او اتحاد ٹاﺅن شاہ نوازنے بتایاکہ مقتولہ کوملزمان نے اغواکرنے کے بعدمبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور بعد ازاں گلادبا کر قتل کردیا ،مقتولہ کی ناک سے خون رس رہا تھا،مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔ نیوکراچی صنعتی ایریا میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے موٹر سائیکل سوارامجد،لیاقت آباد10میں فائرنگ سے22سالہ محمود،لیاقت آبادپوسٹ آفس نرسری اسٹاپ کے قریب 40سالہ دلاور، کامران چورنگی کے قریب25سالہ عابد حسین زخمی ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...