رمیش کمار نے مسلمان پارلیمنٹیرین کے لیے مشکل کھڑی کر دی (انصار عباسی)
کے نام پر صوبے بھر میں اتنی شراب بیچی جاتی ہے کہ اس سے وہ نہانا چاہیں تو نہا بھی سکتے ہیں۔ صوبہ سندھ میں صرف لائسنس یافتہ شراب کی 120 سے زیادہ دکانیں ہیں جبکہ اس کے علاوہ 23 ہول سیل ڈیلرز شراب کی فروخت میں شامل ہیں جن پر سندھ ہائی کورٹ نے فوری پابندی عائد کی تھی جو اب ختم ہو چکی اور اب صوبہ سندھ دوبارہ لبرل ازم اور ترقی پسندی کی منزل کی طرف گامزن ہے ۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سندھ کے بااثر لوگ جن میں سیاستدان بھی شامل ہیں وہ بھی اس کاروبار سے منسلک ہیں۔ دیسی شراب صوبہ سندھ میں کتنی بیچی جاتی ہے اس کا کسی کو شاید اندازہ ہی نہیں۔ ہاں دیسی شراب سے سالانہ مرنے والوں کی تعداد کا پتا ضرور لگایا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے بہت اچھا کام کیا لیکن اپنے اس اقدام سے انہوں نے قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں بیٹھے مسلمان ممبران کے لیے مشکل پیدا کر دی۔ اسلام شراب کو حرام قرام دیتا ہے لیکن ہمارے ہاں شراب پینے والے لاتعداد ہیں۔ آئینی اور قانونی طور پر کسی مسلمان کے لیے پاکستان میں شراب پینا اور اسے فروخت کرنا قابل گرفت جرم ہے۔ لیکن سب کو معلوم ہے کہ یہاں شراب پینے والوں کی کمی نہیں۔ سندھ کی بات کریں تو ذرا معلوم تو کریں کہ شراب بیچنے والوں میں کس کس کے نام آتے ہیں۔ شراب پینے اور پلانے والوں کا ہمارے ہاں ایک ایسا مافیا ہے جس میں تمام طبقوں کے افراد شامل ہیں اور جو اتنا طاقتور ہے کہ اسے حکومت کچھ کہتی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ، میڈیا یا کوئی دوسرا ادارہ۔
اسلام میں نسواں کے حقوق (افشین درانی)
طبقہ نسواں کا شمار ہمیشہ سے ہی معاشرے کے کمزور طبقوں میں ہوتا آرہا ہے۔ قبل اسلام لڑکی کی پیدائش پر باپ کے چہرے پر کلونس چھانے اور شرمندہ ہونے کی گواہی خود قرآن...
اسلام پہلا مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئیٹر پر ایک پیغام شیئر کیا گیا جس میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ "اسلام...