Sunday, October 25, 2020
Home Trending فائرنگ مختلف واقعات میں، پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق

فائرنگ مختلف واقعات میں، پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق

Hadsatشہر قائد میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حیدری تھانے سے کچھ ہی فاصلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت رانا سرور کے نام سے ہوئی۔
نارتھ کراچی میں 4-کے چورنگی کے قریب بھی پولیس اہلکار اعجاز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ سیفی کالج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پروفیسر انیس انوار ہلاک ہوگئے، جبکہ نیو کراچی فائیو ایم اور گلشن معمار جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔

اس سے قبل منگل کی صبح اورنگی ٹاو¿ن میں ایک ہوٹل پر فائرنگ کی گئی تھی جہاں پر دو افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی جو سابق کونسلر اور متحدہ کا کارکن تھا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

ملیر میں کھوکھراپار کے قریب ملیر ندی سے خاتون اور کورنگی نمبر چار سے ایک مغوی کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ پرانا گولیمار لیاری ندی سے بھی ایک شخص کی لاش ملی۔

دوسری جانب حیدری تھانے پر دستی بم حملہ ہوا جس پولیس افسر امام شاہ اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہوئے۔سی آئی ڈی انویسٹیگیشن نے سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب کارروائی کرکے کالعدم لشکر جھنگوی کے پانچ دہشت گردوں عبداللہ، عظیم، سعید، احسن اور رمضان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ قتل اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...