Thursday, October 29, 2020
Home Trending شاہراہ فیصل، پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، چار پولیس اہلکار زخمی...

شاہراہ فیصل، پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

4-2-2013_94894 Karachiشاہراہِ فیصل پر نرسری کے قریب ایک پولیس چوکی پر دستی بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ پولیس چوکی نرسری پل کے نیچے واقع ہے، اور دھماکے کے بعد پولیس چوکی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کے بعد زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے پل کے اوپر سے مددگار 15 کی چوکی پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ دھماکے سے چوکی کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 4 پولیس اہلکار زخمی ماہی وال ، مقصود، عبدالحلیم اور ناصر زخمیہوگئے جنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے اتنا شدید تھا قریب عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ان میں دراڑیں پڑ گئیں۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف پایا جاتا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیو کراچی, مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

کراچی: نیو کراچی سیکٹر5 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ ما رکررہے تھے...

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...