Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

واٹربورڈ ان ایکشن،نادہندگان کے پانی کے کنکشن منقطع

واٹربورڈ کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیز، واجبات ادا نہ کرنےوالے سیکڑوں صارفین کے پانی کے...

بختاور کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس میں ہوگی

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہائوس کلفٹن کے اوپن ایریا میں ہوگی، بختاور...

پی ٹی آئی رہنما فردوس نقوی کا وزیراعلیٰ سندھ پر انوکھا الزام

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر انوکھا الزام عائد کردیا، اپوزیشن...

عمران صادق امین،سارا ملبہ مجھ پرڈال دیاگیا،نوازشریف

nawaz sharif 3کراچی سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہناہے کہ معذول ججز کی بحالی میں وکلاکی تحریک ہمیشہ یادرکھی جائےگی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ عدلیہ بحالی تحریک چندججز کی بحالی کیلئےنہیں تھی،نوازشریف نے کہاکہ عدالتوں میں بڑی تعداد میں مقدمات زیرالتواہیں،سپریم کورٹ میں 38 ہزار945 مقدمات زیرالتواہیں ، عدلیہ بحال ہوگئی لیکن پاکستان کے عوام کوانصاف نہ ملا، عدلیہ بحالی میں کامیاب ہوگئے،عدل کی تابناک صبح نہ ہوسکی،نوازشریف نے کہاکہ اب عدل کی بحالی کی تحریک چلائی جائےگی، بدقسمتی سےہماری عدلیہ کوہمیشہ آمرعزیزرہے، ہماری عدلیہ نےسیاستدانوں کےبارےمیں سخت رویہ اپنایا، سیاسی نوعیت کےمقدمات ہماری عدلیہ کوبہت عزیزرہے، آج وزیراعظم کا عہدہ مفلوج ہوچکاہے،روزمرہ کےمعاملات میں انتظامیہ مفلوج ہوکررہ گئی، ریاست کاایک ستون دوسرےکومفلوج کردے تونظام کیسے چلےگا؟نوازشریف نے کہاکہ عدالت نے وزیراعظم کے منصب کی توہین کی ،عدلیہ دوسروں کی عزت نفس کابھی خیال رکھے، گاڈرفادراورسسیلین مافیاجیسےالفاظ استعمال کیےگئے،نوازشریف نے شکوہ کیاکہ عمران خان صادق اورامین ٹھہرے ،ساراملبہ مجھ پرڈال دیاگیا۔

Open chat