Monday, October 26, 2020
Home کھیل شہریارخان کا یونس خان کے بیانات کیخلاف کارروائی کا عندیہ

شہریارخان کا یونس خان کے بیانات کیخلاف کارروائی کا عندیہ

sheheryar khan11قومی کرکٹر یونس خان کے میڈیا کو دیے گئے بیانات ان کے لئے وبال جان بن گئے ہیں ۔ چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے یونس خان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یونس خان ذرائع ابلاغ میں اپنے ون ڈے سلیکشن کے بارے میں جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں ،اس سے ان کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے اور انھیںاب وارننگ دی جائے گی۔

پی سی بی چیئرمین نے یونس خان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ پاکستان سپر لیگ کی تقریب میں انھیں مدعو نہیں کیا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں مدعو نہ کیا گیا ہوتا، تو وہ اس غلطی کی خود معافی مانگتے اور ان کو دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے آنے جانے کا خرچ طلب کیا تھا۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر یونس خان سے کہا ہے کہ اگر وہ ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہیں ،تو انھیں ون ڈے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، لیکن چیئرمین شہریارخان نے کہا کہ جب تک وہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں کسی بھی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...