Sunday, October 25, 2020
Home کھیل شارجہ ٹیسٹ: کھانے کا وقفہ، پاکستان کے 1 وکٹ پر 82 رنز

شارجہ ٹیسٹ: کھانے کا وقفہ، پاکستان کے 1 وکٹ پر 82 رنز

301569-cricket-1415599929-233-640x480نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے ایک وکٹ کھو کر بیاسی رنز اسکور کیے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کا ٹاس مصباح الحق نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم میں توفیق عمراوراحسان عادل کی جگہ محمد حفیظ اور محمد طلحہ کو شامل کیا گیا ہے۔ محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک بولنگ بھی کروا سکیں گے۔ کیویز ٹیم میں جمی نیشام کی جگہ دو سال بعد سابق کپتان ڈینیل ویٹوری کی واپسی ہوئی۔ اس طرح نیوزی لینڈ تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترا۔
شان مسعود کے ساتھ محمد حفیظ نے پاکستانی اننگ کا آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ چوالیس رنز پر گری۔ مارک کریگ نے شان مسعود کو بارہ رنز پر بولڈ کردیا۔ لنچ کے وقفے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر بیاسی رنز بنائے۔ محمد حفیظ سینتالیس اور اظہر علی بیس رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...