Friday, October 30, 2020
Home Trending چہلم کے مو قع پر عزاداروں کو پانی کی فراہمی کو یقینی...

چہلم کے مو قع پر عزاداروں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، شرجیل میمن

Sharjeel Memonسندھ کے وزیر بلدیات واطلاعات و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہدایت پر چہلم شہدائے کر بلا کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کی سہو لیات کو یقینی بنانے کے لئے منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ نے ضلعی چیف انجینئر ز اور عملہ کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ چہلم کے مو قع پر عزاداروں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے ،اس بات کا فیصلہ ایک خصو صی اجلاس میں کیا گیا ،اجلاس میں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز افتخار احمد خان،چیف انجینئر بلک، چیف انجینئر الیکٹریکل و میکنیکل ،ضلعی چیف انجینئرز اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چہلم کے موقع پر جلو س کی گزر گاہوں ،امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف سیو ریج کی نکاسی کے خصو صی انتظامات ہو نے چا ہئیں ،ان جگہوں پر نکاسی آب کو رواں رکھا جائے اور جلو س کی گزر گاہوں پر پانی نہ کھڑا ہو نے دیا جائے جن مین ہو لز پر کو ر نہیں ہیں ان کی مو جودگی کو یقینی بنایاجائے تاکہ سیوریج کی شکایات پیدا نہ ہوں انجینئر ز خود ان علاقوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جا ئزہ لیں اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام انتظامات فول پروف ہیں اس میں کسی بھی قسم کی کو تاہی کو نظر انداز نہیں کیاجائے گا،عزاداروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم ہو نی چاہئیں ،امام بارگاہوں اور مساجد میں پانی کی فراہمی یقینی ہو جبکہ جلوس کی گزر گاہوں میں جہاں بھی پانی کی کمی ہو وہاں ٹینکر ز کے زریعے پانی فراہم کیاجائے ،انہوں نے مزید کہا کہ جلو س کے اختتام تک تمام چیف انجینئرز ،سپرٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیوانجینئرز انتظامیہ اور منتظمین سے مسلسل رابطہ میں رہیں اور کسی بھی مو صولہ شکایت کو فوری طور پر حل کیاجائے جبکہ منتظمین سے ہر ممکن تعاون کیاجائے ،انہوں نے چیف انجینئر الیکٹریکل و میکنیکل کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیو ریج پمپنگ اسٹیشن پر مستعد اور چاک و چو بندعملہ کی مو جو دگی کو یقینی بنائیں بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں جنریٹر کی مدد سے سیو ریج کے نظام کو رواںرکھا جائے جبکہ ہر فوکل پوا ئنٹ پر جیٹنگ ، راڈنگ اور وینچنگ مشینوں کی مو جو دگی کو یقینی بنائیں تاکہ اوور فلو کی کسی ممکنہ شکایت کا فوری ازالہ کیاجاسکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ عزاداروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...