Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث مدارس سے رعایت نہیں ہوگی، شرجیل میمن

SharjeelInamMemonکراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دہشتگردی اس ملک کے لئے ناسور بن گئی ہے اور ماضی میں اس کے جو بیج بوئے گئے تھے حکومت اس کے خلاف بھرپور ایکشن لے رہی ہے۔ جو سیاسی و مذہبی جماعتیںکبھی ان کو اپنے سسٹم کا حصہ تصور کرکے ان سے بات چیت کرنے کی باتیں کرنے کا کہتی تھی وہ بھی آج انہیں لاتوں کا بھوت تصور کررہی ہیں۔ آج ملک کی عسکری اور تمام سیاسی قوتیں ان دہشتگردوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں کہ ان کااس ملک سے خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ سندھ حکومت صوبے میں ہونے والے سنگین واقعات کا سختی سے نوٹس لے کر تمام دستیاب وسائل اوراسٹریجیٹی کے ساتھ امن کے قیام کے لئے اقدامات کررہی ہے۔وہ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ منگل کی صبح گلشن اقبال میں اسکول کے قریب اور بعد ازاں سائٹ ایریا میں رینجرز کی موبائل پر حملے کے واقعات افسوس ناک ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مدارس کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ مدارس جو تعلیم کی بجائے دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ایپیکس کے اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اس حوالے سے رپورٹ تیار کریں اور نئے مدار س کو تعمیر سے قبل ان کی این ا و سی کو یقینی بنائیں۔

Open chat