Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

توہین عدالت، شرجیل میمن کے خلاف درخواست مسترد

sharjeel memonکراچی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔نجی چینل کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اوردیگر ملزمان کےخلاف پونے چھ ارب سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی،وزیر اطلاعات شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم انعام اکبر کو طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، انعام اکبر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل طبیعت ناساز ہے اور وہ سترہ جنوری سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس موقع پر عدالت نے نیب کی جانب سے شرجیل میمن و دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر محفوظ کیا جانے والے فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی درخواست کو مسترد کردیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ،سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اورپارٹی پالیسی نےملک کو بڑے سانحات سے بچایا ہے ، سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے بہتر پولیس سندھ کی ہے۔

Open chat