شراب برآمدگی کیس میں شرجیل میمن شریک ملزم قرار

sharjeel memonکراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اسپتال سے شراب برآمدگی کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کو شریک ملزم قرار دے دیا۔تفتیشی افسر نے کیس کا چالان جمع کرادیا، جس میں کہا گیا کہ کمرے کی تلاشی کے دوران 3 بوتلیں برآمد ہوئی اور ایک بوتل میں 2 انچ شراب کی موجود تھی،تفتیشی افسر نے چالان میں بتایا کہ یکم اگست کو کمرے میں غیر قانونی حرکات کے بارے میں رپورٹ ہوئی تھی۔علاوہ ازیں چالان کے مطابق ملزمان شکردین، مشتاق علی اور محمد جام نے مال مقدمات میں ردو بدل کا اعتراف کیا۔سی سی ٹی وی کو حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ نامزد ملزمان کی مشکوک سرگرمیاں نظر آئیں اور ملزم شکردین نے اعتراف کیا کہ شراب کی بوتلیں کچرے دان میں پھینکی تھی۔چالان میں دعویٰ کیا گیا کہ سی سی ٹی وی کے مطابق ملزموں نے مال مقدماتی میں ردو بدل کیا اور جان بوجھ کر شہادتیں ضائع کی گئیں۔واضح رہے کہ مقدمے میں 15 گواہاں کو شامل اور شرجیل اانعام میمن کو گرفتار ظاہر کیا گیا۔چالان کے مطابق شکر دین، مشتاق علی اور محمد جام ضمانت پر ہیں۔مفرور ملزموں میں اسسٹنٹ سپرنڈننٹ جیل نسیم احمد شجرہ اور اہلکار کورٹ پولیس اہلکار حبیب اللہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top