Thursday, October 22, 2020
Home Trending پیپلز پارٹی میں مورثی سیاست نہیں ہے، شرجیل انعام میمن

پیپلز پارٹی میں مورثی سیاست نہیں ہے، شرجیل انعام میمن

SharjeelInamMemonسندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں مورثی سیاست نہیں ہے اور اس کا الزام دینے والے حقائق سے بے خبر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ماں کا مشن آگے بڑھانے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ اس ملک کو آئین، جمہوریت،عوام کو آواز ، ایٹمی طاقت اور 90 ہزار فوجیوں کو چھڑوانے کی سزا ہمارے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کو ماروائے عدالت قتل کی صورت میں جبکہ اس ملک میں جمہوریت کے استحکام اور پیپلز پارٹی کا نام لینے پر بینظیر بھٹو شہید کو ظلم و بربریت کا شکار بنایا گیا۔ سندھ اسمبلی میں آنے والی تحریک التواءکا آئینی اور جمہوری طور پر مقابلہ کریں گے۔ سندھ اسمبلی کے آئندہ کے اجلاس میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ کے حوالے سے بل کو منظور کروایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کیا۔ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کو محکمہ بلدیات تک محدود رکھنا چاہتے تھے تاہم جب میرے لیڈر اور قائدین پر بات آئے اور اس پر کوئی سوال کرے تو میں کس طور خاموش رہ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر مورثی سیاست کا الزام عائد کرنے والے اس ملک کے آئین کے خالق اور اس ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ماروائے عدالت قتل شاید بھول گئے ہیں اور جن حالات میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالی وہ حالات بھی کوئی آئیڈیل نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شریک چئیر مین اور سابق صدر کو صرف 11 برس تک اس الزام کے تحت قید میں رکھا گیا کہ وہ محترمہ بینظیر بھٹو کے شوہر تھے۔

شرجیل میمن نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے اس ملک کی بقا و سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کے لئے جتنی قربانیاں دی ہیں اس ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت نے نہیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنی ماں کا مشن آگے بڑھانے کے لئے میدان عمل میں آئے ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت کوئی سونے کی سیج نہیں بلکہ یہ کانٹوں کا وہ بستر ہے، جو شہادت تک جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں جمع کروائی جانے والی تحریک التواءکا ہم بھرپور انداز میں آئینی اور جمہوری انداز میں مقابلہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بندی کر دی

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...