Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت ایم کیو ایم نے استعفے گورنر سندھ کو بھیجے ہیں، وہ...

ایم کیو ایم نے استعفے گورنر سندھ کو بھیجے ہیں، وہ ہی منظور کریں گے، شرجیل میمن

SharjeelInamMemonسندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا یہ جمہوری حق ہے کہ وہ حکومت میں رہے یا اپوزیشن کا حصہ بنے۔ ایم کیو ایم نے ایک فیصلہ کیا ہے ، ان کو ماننا ہوگا تو وہ مان جائیں گے۔ ایم کیو ایم کو اسمبلی میں اس وقت تک اپوزیشن کی نشستیں نہیں الاٹ ہوسکتی جب تک گورنر سندھ ان کے وزراءکے استعفیٰ منظور نہیں کرلیتے۔ بلوچستان میں گذشتہ روز ہونے والی دہشتگردی کو حکومتی ناکامی قرار نہیں ید جاسکتا کیونکہ یہ دہشتگردی بہت پرانی اور آمریت کے دور میں پھلی پھولی ہے۔ وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جمہوریت اور سیاست میں ہر ایک سیاسی جماعت کا حق ہے کہ وہ اپنے فیصلے آزادانہ طور پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک آزاد اور خودمختار سیاسی جماعت ہے اس لئے ان کو حکومت میں شامل کرنے یا نہ کرنے یا منانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ان کو ماننا ہوگا تو مان جائیں گے۔
نہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراءنے اپنے استعفیٰ گورنر سندھ کو بھیجیں ہیں اور جب تک وہ منظور نہیں ہوجاتے انہیں اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستیں الاٹ نہیں کی جاسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی پر صوبائی یا وفاقی حکومتی ناکامی قرار دینا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو یہ الزامات ہم پر لگائے جاتےرہے ہیں لیکن ہم اس وقت بھی یہی کہتے رہے اور آج بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ حکومتی ناکامی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی صوبائی یا وفاقی حکومت نہیں چاہتی کہ ان کے صوبے میں کوئی دہشتگردی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگردی کی لہر آمریت کے دور میں پھلی پھولی ہے اور دہشتگردوں کا ملک بھر میں پھیلنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تما م سیاسی جماعتوں کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسائل کا حل نکالنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...