Thursday, October 29, 2020
Home Trending متوقع نیلوفرطوفان، متعلقہ اداروں کی چھٹیاں منسوخ

متوقع نیلوفرطوفان، متعلقہ اداروں کی چھٹیاں منسوخ

pakistan-cycloneسندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے نیلوفر نامی متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر تمام پیشگی انتظامات کرلئے ہیں۔ متعلقہ اداروں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ کراچی سمیت تمام سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ منگل کو سندھ اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نیلوفر نامی سمندری طوفان کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کا اجلاس بھی منعقد کیا ہے۔ تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین سے ننگر پارکر تک انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔شرجیل انعام میمن نے ایوان کو بتایا کہ حکومت سندھ محکمہ موسمیات کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر میں جانے والے تمام ماہی گیروں کو بھی طوفان کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی معرفت سمندر میں موجود ماہی گیروں کو وائرلیس اور ریڈیو میسیج کے ذریعے واپس کناروں پر آنے کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بھی تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...