Tuesday, October 27, 2020
Home Trending عمران خان ملک میں ماڈرن طالبان بنے ہوئے ہیں، شرجیل میمن

عمران خان ملک میں ماڈرن طالبان بنے ہوئے ہیں، شرجیل میمن

Sharjeel Memonسندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کو طالبان سے خطرہ ہے اور عمران خان اس وقت ملک میں ماڈرن طالبان بنے ہوئے ہیں۔ ان کا اور پروپر طالبان کا ایجنڈہ ایک ہی ہے کہ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کیا جائے۔ سابقہ تین تین وزراءاعلیٰ کی پریس کانفرنس اور ان کے اتحاد سے پیپلز پارٹی کو نہ کبھی ماضی میں کوئی فرق پڑا تھا اور نہ اب پڑے گا۔ کراچی ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کا تھا، اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کے دور میںریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور ان ترقیاتی کاموں کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ شہید بینظیر بھٹو اور بعد ازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈالی ہے اور اب بھی پیپلز پارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر ان ترقیاتی کاموں کا سفر جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منگھوپیر، کنواری کالونی اور اطراف کی آبادیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ساڑھے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی واٹر اسکیم اور ”شہید مجیب الرحمان واٹرپمپنگ اسٹیشن“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ماضی میں کراچی کے دور دراز علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے محروم رکھا جاتا رہا لیکن پیپلز پارٹی نے اب کراچی ہو یا تھرپارکر جیسا پسماندہ علاقہ وہاں کے عوام کو پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی آج کی اس کنواری کالونی میں 12 سے زائد علاقوں جن میں میانوالی کالونی، اسلامیہ کالونی، کرسچن محلہ، لاشی محلہ، مگسی محلہ، کٹی پہاڑی سمیت دیگر علاقوں کے تین لاکھ سے زائد مکینوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو مکمل کیا گیا ہے، جس پر تقریباً ساڑھے نو کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے تھرپارکر سمیت دیگر پسماندہ علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد یں آر او پلانٹس کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس وقت ملک کو سب سے بڑا خطرہ طالبان سے ہے اور عمران خان اس وقت ماڈرن طالبان بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروپر طالبان اور عمران خان جیسے ماڈرن طالبان کا ایک ہی ایجنڈہ ہے کہ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کیا جائے لیکن ہم انشاءاللہ ان کے اس ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے خلاف 10 جماعتی گرینڈ الائنس بنا تھا اور اس میں وہی پارٹیاں شامل تھیں، جن میں کچھ سابق وزراءاعلیٰ نے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے خلاف الائنس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں کچھ لوگ پیپلز پارٹی میں آنے کے لئے کوشیش کررہے ہیں لیکن انہیں پارٹی میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے الائنسوں سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...