Wednesday, October 28, 2020
Home Trending فیصل آباد طرز کا کوئی کام نہیں کریں گے، شرجیل میمن

فیصل آباد طرز کا کوئی کام نہیں کریں گے، شرجیل میمن

Sharjeel Memonسندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پرامن احتجاج کرنے والےتحریک انصاف کےکارکنوں کوبھرپورسیکیورٹی دی جائےگی۔ شرجیل میمن کہتے ہے کہ عمران خان جلاؤگھیراؤکی سیاست کوترک کردیں۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت کو درمیان کا راستہ تلاش کرنا چاہیئے۔ منظور وسان نے کہا کہ موجودہ حالات ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کے لیے حکومت میں اب جگہ نہیں لیکن تعاون جاری رہے گا۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پر امن احتجاج کرنے والوں کو سیکیورٹی دے گی، عمران خان جلاو گھیراو کی سیاست کو ترک کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زبردستی کاروبار بند کرانے سے معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، تحریک انصاف اور حکومت کو درمیان کا راستہ تلاش کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ملک کے کسی بھی شہر میں احتجاج کرنے کا حق ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ موجودہ حالات ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے حکومت کو بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کو جذباتی نہیں ہونا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ وہ 71 والے حالات دیکھ رہے ہیں۔ منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لیے حکومت میں اب جگہ نہیں لیکن تعاون جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...