Saturday, October 24, 2020
Home Trending پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج پرامن رکھیں، ان کوسیکیورٹی فراہم...

پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج پرامن رکھیں، ان کوسیکیورٹی فراہم کی جائیگی، شرجیل میمن

Sharjeel Memonکراچی، سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کہا کہ پرامن دھرنے اور مظاہرے جمہوریت کا حسن ہوتے ہیں، سندھ پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ تحریک انصاف احتجاج پر امن رکھیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں سے رابطہ کیا۔ شرجیل میمن نے سندھ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے سندھ میں ہونے والے دھرنوں اور مظاہروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سندھ میں دھرنوں کے دوران جو سہولیات چاہیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی طرح بربریت اور تشدد پریقین نہیں کرتے۔ شرجیل میمن نے تحریک انصاف کو یقین دلایا کہ سندھ میں گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو فوری رہا کیا جارہا ہے۔ ہم تحریک انصاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا احتجاج پرامن رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...