Wednesday, October 28, 2020
Home Trending سندھ حکومت نے سانحہ ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین سے کیا گیا پہلا...

سندھ حکومت نے سانحہ ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین سے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کردیا ہے،شرجیل انعام میمن

 Pakistan-sharjeel-memon_12-25-2014_169770_lسندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آبادی کے تناسب سے فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی کمی کا سامنا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے فائر ٹینڈرز اور دیگر آلات کی خریداری کے لئے سوا تین ارب روپے کی رقم فراہم کئے جانے اور ان کی خریداری کے تمام انتظامات مکمل ہونے کے باوجود عدالت کے اسٹے آرڈر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین سے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کردیا ہے اورسانحہ کے 90 متاثرین کو روزمرہ کے استعمال کے لئے فی کس 1 لاکھ روپے کی رقم ادا کردی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو اپنے وقت سے قبل ہمیشہ مکمل کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کراچی کی آبادی اور اس کے رقبہ کے حساب سے فائر ٹینڈرز اور دیگر آلات کی بے حد کمی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کراچی میں کسی بھی جگہ آگ لگ جانے کے بعد اس پر قابو پانے میں ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 15 روز کے دوران موسم کے باعث کراچی میں آگ لگنے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ایک ہی میں مختلف مقامات پر آگ لگنے کے باعث ہمیں جن مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے اس کا ہم ہی بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹائون کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی کمی سے نبردآزما ہونے کے لئے فوری طور پر سوا تین ارب روپے کی رقم فراہم کردی تھی اور سندھ حکومت اور محکمہ بلدیات نے 180 نئے فائر ٹینڈرز اور دیگر آگ بجھانے کے آلات اور فائر مینز کی سیفٹی کے آلات کی خریداری کے تمام انتظامات مکمل کرلئے تھے تو معزز عدالت کی جانب سے اس خریداری کے خلاف حکم امتناعی لگا دیا گیا اور آج 8 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود معزز عدالت کی جانب سے اس اسٹے آرڈر کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں نے متعدد بار معزز عدالتوں سے استدعا کی ہے کہ عوامی مفاد کے کاموں کے حوالے سے عدالتیں حکم امتناعی دینے میں خیال کریں اور اس پاداش میں انہیں توہین عدالت کا بھی مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس وقت کسی بھی آفت سے نبردآزما ہونے اور بالخصوص آگ لگنے کے بعد اس پر فوری قابو پانے کے لئے دستیاب وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے اور عدالت کے حکم امتناعی کے باعث اس کمی کا پورا کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ میں آگ کی اطلاع کے فوری بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے بھرپور کوشش کی کہ آگ پر فوری قابو پالیا جائے تاہم لکڑی کی آگ اور موسم کے باعث اس میں تیزی سے اضافہ ہوگیا اور وہاں بھی وسائل کی کمی اور تنگ راستوں کے باعث فائر ٹینڈرز کا ان مقامات تک نہ پہنچنا بھی مشکلات کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات جلد ہی چھوٹے فائر ٹینڈرز کی خریداری کررہی ہے تاکہ تنگ اور چھوٹی جگہوں تک بھی آسانی سے پہنچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے 90 متاثرین میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں فی خاندان 1 لاکھ روپے کی رقم فراہم کردی گئی ہے، جو ان متاثرین کے روزمرہ کے استعمال کے لئے ہے جبکہ سانحہ کے تمام متاثرین کو کوائف اور تخمینے کی رپورٹ ملنے کے فوری بعد امدادی رقم فراہم کردی جائے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کی تحقیقات اور تخمینہ کا اندازہ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کمشنر کراچی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جلد س جلد وہ اس کام کو مکمل کرکے اپنی حتمی رپورٹ سندھ حکومت کو فراہم کرے تاکہ سندھ اور وفاقی حکومت کی جانب سے ان متاثرین کی فوری مدد اور متاثرہ گھروں کو دوبارہ بنانے کے کام کا آغاز کیا جاسکے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے سانحہ بولٹن مارکیٹ اور سانحہ عباس ٹائون کے متاثرین کی بھی مدد کا جو اعلان کیا تھا اسے پورا کیا ہے اور اب بھی ہم سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے کسی ایک بھی متاثرین کا اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کی کسی بھی مشکل گھڑی میں پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ حکومت نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ہم اس صوبے کے عوام کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...