Wednesday, October 28, 2020
Home Trending حکومت سندھ نے ایم کیو ایم کے مطالبات مان لیے، وزیراطلاعات سندھ

حکومت سندھ نے ایم کیو ایم کے مطالبات مان لیے، وزیراطلاعات سندھ

Pakistan-sharjeel-memon_12-25-2014_169770_lکراچی،         سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبات مان لیے،  وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کے بعد ایس ایچ او کو معطل کیا، ایم کیو ایم کے مطالبے پر جج واقعے کی انکوائری کرےگا، پیر کو سکول کھلیں گے ¾ ایم کیو ایم ہڑتال کی کال پر نظر ثانی کرے۔

اتوار کو ایم کیو ایم کا دھرنا ختم ہونے کے فوری بعد ہی وزیر اعلیٰ ہاﺅس پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، واقعے میں کوئی پولیس افسر ملوث ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ الطاف حسین کی ڈیڈ لائن پر شرجیل میمن نے کہا کہ 15 منٹ کی ڈیڈ لائن دینا مناسب نہیں تھاایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ مین توسیر اور سندھ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر انہوں نے کہا کہ پیر کو اسکول طویل تعطیلات کے بعد کھل رہے ہیں، اس لیے ایم کیو ایم ہڑتال کی کال پر نظر ثانی کرے ¾ یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں پر رحم کر کے پیر کی ہڑتال کی کال واپس لی جائے۔

انہوںنے کہاکہ معاملات حل کرنے کی کوشش کی مگر بات چیت سے انکار کیا گیا، قمر منصور سے رابطہ کیا گیا مگر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خود ان سے بات کریں، ہماری کسی بھی جماعت کو ٹارگٹ کرنے کی سوچ نہیں ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میں اور دوسرے حکومتی ارکان پوری رات ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کے ساتھ رابطے میں تھے جبکہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ بھی مسئلے کے حل کے لئے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتے ہیںانہوںنے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے ذریعے سے تمام مطالبات حل کئے جا سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ تحقیقاتی کمیٹی کی جو بھی رپورٹ آئے گی اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہاکہ کراچی آپریشن سے قبل روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 25 افراد کا قتل ہوتا تھا اب حالات میں کافی بہتری آ گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...