Saturday, October 24, 2020
Home Trending میاں صاحب نے مسئلے کو انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے ،...

میاں صاحب نے مسئلے کو انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے ، شرجیل میمن

 Sharjeel Memonسندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے میاں صاحب نے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے ، دھرنے ختم ہونے چاہئیں ، سڑکوں پر دھرنے دینے سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں۔ جب بھی نواز حکومت آتی ہے سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔ تقریب سے کراچی چیمبرکے صدر عبداللہ ذکی ، بی ایم جی گروپ کے چیئرمین معروف تاجررہنماسراج قاسم تیلی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر کراچی چیمبرکے سینئرنائب صدر مفسر عطاءملک ، نائب صدر ادریس میمن ،سابق صدر انجم نثار، مجیدعزیز،ہارون فاروقی،شمیم فرپو،رفیق جدون سمیت تاجروصنعت کاربرادی کی ایک تعدادنے شرکت کی ۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آصف زرداری میاں صاحب کے پاس گئے۔ دھرنوں کو ختم ہونا چاہیئے ، سڑکوں پر دھرنے دینے سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں۔ میاں صاحب نے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا اس دستور کو بنانے والے بھی سیاست دان تھے اور بچائیں گے بھی سیاستدان ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی نواز حکومت آتی ہے سندھ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے ۔ مستقل آئی جی سندھ لگانا وفاق کی ذمہ داری ہے۔

شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات تیار ہیں ثبوت موجود ہیں سزا دینا عدلیہ کا کام ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پی ٹی وی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر سراج قاسم تیلی نے کہا کہ تینوں فریقین میز پر بیٹھیں مسئلے کا حل ہم نکالنے کے لئے تیار ہیں ۔ سیاستدان سوچیں کہ دھرنوں سے ملک کو نقصان ہورہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...