Sunday, October 25, 2020
Home Trending عمران خان اپنی تقاریر میں بھٹو خاندان کا نام احترام سے لیں،...

عمران خان اپنی تقاریر میں بھٹو خاندان کا نام احترام سے لیں، شرجیل میمن

SharjeelInamMemonپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بھٹو خاندان پر کی جانے والی تنقید کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی تقاریر میں بھٹو خاندان کا نام احترام سے لیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پورے بھٹو خاندان نے اس ملک میں جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لئے شہادتیں نصیب کی ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیاست میں عمران خان جو زبان متعارف کروا رہے ہیں، اس سے ان کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کوئی خاندان نہیں ہے، جس نے جمہوریت، ملک اور عوام کے لئے پورے خاندان کی شہادتیں دی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے لیڈر ہیں اور اس ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کی نمائندگی کررہے ہیں۔ عمران خان اپنی تقاریر میں بھٹو خاندان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاست میں عمران خان جو زبان متعارف کروا رہے ہیں، اس سے ان کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے اور پیپلز پارٹی اس طرح کی کسی بھی زبان کو ہر گزبرداشت نہیں کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...