Wednesday, October 28, 2020
Home Trending اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دیگا، شرجیل میمن

اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دیگا، شرجیل میمن

Sharjeel Memonسندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اٹھارہ اکتوبر کو پیپلز پارٹی کا کراچی میں ہونے والا جلسہ عام تاریخ ساز ہوگا۔لاکھوںکی تعداد میں پیپلز پارٹی کے جیالے پارٹی قیادت کو سننے کے لئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔پاکستان کے عوام بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب سننے کے لئے بے تاب ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی طاقت اور سچائی عوامی حقوق کے حصول کے لئے ہے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے غریب عوام، مزدور، کسان، محنت کش، طلبہ اور نواجوانوں کی آواز ہیں اور اٹھارہ اکتوبر کا کراچی میں جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈز کو توڑ دے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اس جلسہ میں بڑی تعداد میںشرکت کرکے ثابت کردیں گے کہ آج بھی وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفہ کی پیروی کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...