Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت عمران خان نے اپنی تقریر میں غریب عوام کی توہین کی ہے،شرجیل...

عمران خان نے اپنی تقریر میں غریب عوام کی توہین کی ہے،شرجیل میمن

sharjeel-inam-memon00سندھ کے وزیراطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں غریب عوام کی توہین کی ہے۔ عمران خان اپنی زبان کو لگام دیں۔ اٹھارہ اکتوبر کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔صوبائی وزیراطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے باغ جناح کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی کی سیاست کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ عمران خان پاکستانی عوام کی قدر کرنا سیکھیں۔ عمران خان کا عوام کو زندہ لاش کہنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیان واپس لے کر عوام سے معافی مانگیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جلسہ گاہ اور سڑک پر عوام کا سمندر نظر آئے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے زور پر سیاست کی ہے۔ عمران خان ہمارے رہنماو¿ں کی توہین بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر تنقید کرکے عمران خان نے عوام کی توہین کی ہے۔ اٹھارہ اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 320 روپے اور 480 روپے فی کلو تک...