Wednesday, October 28, 2020
Home Trending ایم کیو ایم کے سارے الزامات من گھڑت ہیں، شرجیل میمن

ایم کیو ایم کے سارے الزامات من گھڑت ہیں، شرجیل میمن

sharjeelmemon-imrankhanوزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو مفاہمت کی سیاست کی دعوت دی تھی اس پر ایم کیوایم کےالزامات قابل مذمت اور قابل تعجب ہیں۔ ہم سمجھ رہےتھےکہ ایم کیوایم ہماری مفاہمت کی دعوت قبول کرے گی۔  پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نےایم کیوایم کوملکرکام کرنےکی دعوت دی لیکن اس کے بدلے میں ہماری لیڈرشپ پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیوایم کےالزامات کےجوابات اچھی طرح دےسکتےہیں، لیکن پیپلزپارٹی مزید کشیدگی پیدانہیں کرناچاہتی اوربلاجواز الزامات اور تنقید کے باوجودہم تنقید سے جواب نہیں دینگے۔
خورشیدشاہ کےبیان پر شرجیل میمن نے کہا کہ خورشیدشاہ نےاپنےبیان پرمعافی مانگ کر اس بیان کی وضاحت بھی کی،ان کی وضاحت اورمعافی کےبعداس چیزکونہیں اچھالناچاہئے، ماضی میں ایم کیوایم بھی متنازعہ بیانات دےچکی ہے، ہم ایم کیوایم کوان کےبیانات یاددلانانہیں چاہتے، اگرماضی کوچھیڑاگیاتوبہت ساری باتیں سامنےآئیں گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملک کواس وقت  سیلاب زدگان، آئی ڈی پیزاور دیگرمسائل کاسامنا ہے،ایسے میں ہم سب کو ملکرکرکام کرنا چاہیے۔ اور بلاول بھٹونے بھی کل کے جلسے میں یہی کہا کہ آو ماضی کی تلخیوں کوبھلاکر ملکرکام کریں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایم کیوایم اپنےالزامات کاجائزہ لےگی اور اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...