Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنا سندھ حکومت کا عزم ہے، وزیر...

شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنا سندھ حکومت کا عزم ہے، وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن

sharjeelmemon-imrankhanکراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس میں شریک کیا گیا ہے۔ کراچی میں پانی کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں، تاجر برادری اور صحافیوں پر مشتمل بنائی گئی مانٹرنگ کمیٹی کو تمام اختیارات ہیں کہ وہ اس میں ملوث واٹر بورڈ کے افسران اور اہلکار کے خلاف بلا روک ٹوک کارروائی کریں۔ پانی کی منصفانہ تقسیم کا فارمولہ بھی مذکورہ کمیٹی خود بنائے حکومت اس پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہوگی۔ جبکہ مانٹرنگ کمیٹی میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور تاجر برادری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہاتھوں کو مضبوط کریں گے اور اس سلسلے میں وہ تمام اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کی منصفانہ اور بروقت تقسیم اور پانی کی چوری، غیر قانونی و قانونی ہائیڈرنٹ کی مانٹرنگ سیمت دیگر امور کے لئے محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے بنائی گئی مانٹرنگ کمیٹی کا اجلاس سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کی صدارت میں ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں اس وقت پانی کی طلب اور رسد میں 40 فیصد کا فرق ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت نے کے فور پروجیکٹ کی پی سی ون تیار کرلی ہے، جس سے شہر میں پانی کی کمی کو کم سے کم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم، غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کے خاتمے اور قانونی ہائیڈرینٹ کے اوقات کار کے تعین یا پھر ان کو بند کرنے کے علاوہ پانی کی چوری کی روک تھام، واٹر بورڈ میں موجود گھوسٹ ملازمین کے خاتمے، واٹر بورڈ کے بلز کی ریکوری سمیت تمام امور کی نگرانی کے لئے مذکورہ مانٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ پانی کے حوالے سے کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی کو تمام اختیارات حاصل ہوں گے اور انہیں یہ بھی اختیار ہوگا کہ اگر وہ انکوائیری کریں کہ کوئی بھی واٹر بورڈ کا ملازم یا افسر پانی کی چوری یا اس کی منصفانہ تقسیم کی رہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے یا ملوث ہے تو انہیں اس کی نوکری سے بھی فارغ کردے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں قائم ایسے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ جو بورنگ کے ذریعے صنعتی علاقوں کو پانی فراہم کرتے ہیں ان کو قانون کے دائرے میں لانے، قانونی واٹر ہائیڈرینٹ کے اوقات کار کے تعین اور اگر اس کو بند کرنے سمیت دیگر امور کی بھی مذکورہ کمیٹی مانٹرنگ کرے اور جو بھی فیصلہ کرے گی
اس کو سندھ حکومت اور محکمہ بلدیات من عومن نافذ کردے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ واٹر بورڈ کی آمدنی ہر ماہ 40 کروڑ روپے جبکہ اس کی صرف تنخوائیں 30 کروڑ روپے ہیں جبکہ باقی ماندہ خرابیوں پر بچنے والی رقم کو خرچ کردیا جاتاہے، جس کی وجہ سے کے الیکٹرک کو بلز کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا تھا، جس پر اس سال پہلی مرتبہ صوبائی بجٹ میں سالانہ 6 ارب روپے واٹر بورڈ کو بجلی کے بلز کی ادائیگی کے لئے سبسڈی دی گئی ہے۔ اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور صنعتکاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ واٹر بورڈ کو کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز اوون کریں گے اور اس کی بہتری کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام ارکان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے درپیش مسائل اور اس کے حل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی بنائی جانے والی اس مانٹرنگ کمیٹی کے ذریعے ہم کراچی میں پانی کی منصفانہ تقسیم سمیت دیگر مسائل پر جلد س جلد قابو پالیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...