Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت نئے اور پرانے سندھی میں آپس میں کوئی نفرت نہیں...

نئے اور پرانے سندھی میں آپس میں کوئی نفرت نہیں ، شرجیل میمن

Sharjeel Memonسندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں رہنے والے پرانے اور نئے سندھیوں میں بھائی چارگی ہے اور ان میں آپس میں کوئی نفرت نہیں ہے۔ سیاسی پوائنٹ اسکورننگ اورآنے والے بلدیاتی انتخابات کو مدنظر رکھ کر آپس میں لڑوانے کی باتیں مناسب نہیں ہے۔ تلخ کلامی کسی بھی سیاست میں نہیں ہونی چاہیے۔ شیخ رشید احمد کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے اور وہ سیاسی یتیم ہیں۔بلاول بھٹو زرداری واحد پاکستانی لیڈر ہیں، جنہوں نے کشمیر کاز پر آواز بلند کی ہے اور نہ صرف بھارتی سرکار کو للکارا ہے بلکہ اس معاملہ پر کھل کر بات کی ہے۔ جن پاکستانی لیڈروں کی ایماءپر گذشتہ روز کشمیر یکجتی ریلی میں انتشار پھیلانے کی سازش کی گئی انہوں نے کشمیر کاز پر سوالیہ نشان پیدا کیا ہے۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تلخ کلامی کسی بھی سیاست میں نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جن الفاظ کا چناﺅ کیا جارہا ہے اور جس رویہ کا استعمال کیا جارہا ہے اورجس طرح کی اشتعال انگیز تقاریر کی جارہی ہے۔ اس تمام کا دلائل کے ساتھ ہم جواب دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ماحول میں گرما گرمی یا کشیدگی پیدا ہو۔ شرجیل میمن نے کہ کہ حکومت کا کام کشیدگی کو کم س کم کرنا ہے۔ ہمیں ذمہ داری ملی ہے تو اس کا استعمال کررہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ بات سب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ سندھ میں رہنے والے پرانے اور نئے سندھی بھائی چارگی سے رہ رہے ہیں، کسی میں آپس میں کوئی نفرت نہیں ہے۔ عوام میں ایسی کوئی سوچ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ یا آنے والے بلدیاتے انتخابات کو مدنظر رکھ کر اس طرح کی بات کرنا مناسب نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارا ملک بہت سارے چیلنجز اور مسائل سے دوچار ہے۔ ملک اس طرح کی کشیدگی کا متحمل نہیں ہے۔ جمہوریت میں اس طرح کی نفرت کی باتیں کرنا مناسب نہیں ہے۔ ہم سب کو بھائی چارگی کے ساتھرہنا چاہیے۔ ایم کیو ایم کے رہنما کی جانب سے سندھ اسمبلی میں کی جانے والی قانون سازی میں ایم کیو ایم کی مشاورت نہ کئے جانے اور من مانے قوانین کی منظوری کے الزام کے سوال پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم اداروںکو مضبوط اور ان کو خودمختار بنانے میں مصروف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...