Saturday, October 24, 2020
Home Trending محکمہ بلدیات، واٹر بورڈ کے انتظامات پر شرجیل میمن کا اظہار اطمینان

محکمہ بلدیات، واٹر بورڈ کے انتظامات پر شرجیل میمن کا اظہار اطمینان

Sharjeel Memonسندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کراچی سمیت صوبے بھر کے ایڈمنسٹریٹرز، میونسپل کمشنرز اور ٹاﺅن میونسپل آفیسرز کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ صوبے بھر میں صفائی ستھرائی اور بالخصوص تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں۔ سیکرٹری بلدیات اور دیگر اعلیٰ حکام عوامی شکایات کے ازالے کے لئے رابطہ مہم کا آغاز کریں اور صوبے کے تمام اضلاع میں جاکر سرپرائیز وزٹ کریں اور عوامی کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔ کراچی میں سڑکوںکے درمیان لگے غیر قانونی اور خطرناک بل بورڈز کا خاتمہ کیا جائے اور شہر بھر میں نالوں کی صفائی کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے صوبے بھر میں شروع کی گئی صفائی اور انسداد تجاوزات مہم کی رپورٹ طلب کی اور بعض اضلاع میں عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیکرٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی ، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر اضلاع کے اعلیٰ افسران کو وارننگ دی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور بالخصوص صوبے میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے میں کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف نہ صرف محکمہ ذاتی کارروائی کی جائے گی بلکہ اسے گھر بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران محکمہ بلدیات اور واٹر بورڈ کے انتظامات قابل ستائش تھے تاہم اس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ صرف مخصوص ایام میں ہی صفائی ستھرائی کا کام کیا جائے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور اس سلسلے میں وہ خود کراچی کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ صوبے بھر کے اضلاع کا سرپرائیز وزٹ بھی کریں گے جبکہ انہوں نے سیکرٹری بلدیات اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی سرپرائیز وزٹ کرنے اور مختلف اضلاع میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایات دی ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر اضلاع کے ایڈمنسٹریٹرز ، میونسپل کمشنرز اور ٹاﺅن میونسپل آفیسرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ماہانہ صفائی و انسداد تجاوزات مہم اور محرم الحرام کے دوران کئے گئے اقدامات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...