Saturday, October 24, 2020
Home Trending ٹارگٹ کلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے، شرجیل میمن کا دعویٰ

ٹارگٹ کلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے، شرجیل میمن کا دعویٰ

sharjeelmemon-imrankhanسندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں پہلے ایک دن میں 20، 20 لاشیں گرتی تھیں لیکن آپریشن سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ 70 سے 80 فیصد کم ہوئی ہے اور سندھ میں بھی ماضی کے مقابلے میں جرائم واضح کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے دوران 242 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ مختلف کارروائیوں میں 9 اغوا کار مارے گئے اور سیکڑوں کلو گرام دھماکا خیز مواد سمیت خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی آپریشن میں کسی مخصوص پارٹی کے لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت نہیں دی گئی، شہر میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک موجود ہیں جن کے خاتمے کےلئے کارروائیاں جاری ہیں، پولیس پر ٹارگٹڈ کارروائیوں کے رد عمل میں حملے ہورہے ہیں، سندھ پولیس کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ سب سے زیادہ قربانیاں سندھ پولیس دے رہی ہے جس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جرائم میں غیر قانونی سمز استعمال ہورہی ہیں جن کی بندش کے لیے وفاقی حکومت کو تجویز دی تھی لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا، آپریشن میں وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے جو وعدے کیے گئے انہیں بھی پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ججوں سے گزارش ہے وہ دہشت گردوں کو سزائیں دیں ورنہ خوفزدہ جج استعفے دے کر گھر چلے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...