Sunday, November 1, 2020
Home Trending عمران کے دھرنوں میں اسرائیلی روپیہ خرچ ہورہا ہے، شرجیل میمن

عمران کے دھرنوں میں اسرائیلی روپیہ خرچ ہورہا ہے، شرجیل میمن

sharjeelmemon-imrankhanکراچی، سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنوں میں اسرائیلی روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور اس کا مقصد ملک میں جمہوریت کا خاتمہ کرنا ہے۔ آمروں کو ریفرنڈم میں ووٹ دینے اور سڑکوں پر ناچ گانے والوں کا پاکستان ہم نہیں چاہتے۔ سیاست میں مخالفت ضرور ہوتی ہے لیکن دشمنیاں نہیں ہوتی۔ عمران خان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے حوالے سے اپنی زبان کا لگام دیں ورنہ عوام کو بھی اس کا جواب دینا آتا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ اور جوش خطابت میں جس طرح کی بدتمیزی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کا تمسخر اڑایا ہے اس کی نہ صرف بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست میں بدتمیزی کا طوفان کھڑا کئے ہوئے ہیں اور اب عوام ان کی اس طرح کی بدتمیزیوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اس ملک میں سیاست میں جس طرح کی بازاری زبان کو فروغ دینے کی سازش کررہے ہیں اور جس طرح انہوں نے جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش شروع کی ہے اس کے پس پشت اسرائیلی روپے خرچ ہورہے ہیں اور وہ اس ملک میں جمہوریت کے خاتمے کے لئے اسرائیلی روپے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی عمران خان کے آقاﺅں نے سازشیں کی اور ان کو کس طرح اس ملک کے غیور عوام نےجواب دیا تھا اب عمران خان بھی اپنا شوق پورا کرلیں انہیں بھی عوام بے نقاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے جلسہ میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعویدار عمران خان خود کس طرح کے وی آئی پی کلچر کو ائیرکنڈیشن کنٹینر میں بیٹھ کر فروغ دے رہے ہیں وہ بھی سب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالا کے فارم ہاﺅس اور وی آئی پی کنٹینر کی بجائے خود عوام کے ساتھ سڑک پر بیٹھیں تو ان کی اصلیت سب کے سامنے آجائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...