Monday, October 26, 2020
Home Trending ایم کیو ایم کے دفتر پر رینجرز کی کارروائی ٹارگٹڈ آپریشن کا...

ایم کیو ایم کے دفتر پر رینجرز کی کارروائی ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے، شرجیل میمن

Sharjeel Memonکراچی، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ رات رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائی کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے، اس کارروائی میں 23 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے کچھ کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ کچھ اب بھی زیر حراست ہیں۔ سندھ حکومت کی کوشش ہوگی کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور دھرنوں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات رینجرز نے اسکیم 33 ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ جس کے خلاف آج شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...