Thursday, October 29, 2020
Home Trending وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 158کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے،...

وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 158کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے، شرجیل میمن

SharjeelInamMemonکراچی ، سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 158کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے۔ سندھ کو اس کے حصہ کی گیس فراہم نہ کرکے وفاق صوبے کو بدترین مالی بحران اور صنعتی زبوں حالی کی ضانب دھکیل رہی ہے۔ اگر صوبے کو آئین کے مطابق گیس کی فراہمی کردی جائے تو نہ صرف یہاں کی صنعتی پیداوار میں کئی سو گناہ کا اضافہ ہوجائے گا بلکہ پانی اور بجلی کے بحران کے ساتھ ساتھ بے روزگاری سے بھی چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے گا۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں بی ایم جی گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی، چیئرمین سائیٹ ایسوسی ایشن یونس بشیر ودیگر سے ملاقات کے موقع پر ان کاکہنا تھا کہ آئین کی آرٹیکل 158 کے تحت جو صوبہ بھی گیس کی پیداوار کرتا ہے اس پر اس صوبے کا حق پہلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ 73 فیصد گیس پیدا کررہا ہے اور اس حساب سے صوبے کو اس کی طلب 2600 ملین مکعب سینٹی میٹر فٹ کی بجائے صرف 1250 ایم ایم سی ایف گیس فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ ملک کا 60 فیصد سے زائد کا ریونیو فراہم کرتا ہے لیکن اس صوبے کو آئین کے مطابق اس کا حق نہیں دیا جارہا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ صرف کراچی نہیں بلکہ کوٹری اور سکھر کی صنعتیں بھی گیس کی کمی کا شکار ہیں جبکہ بجلی کی پیداوار میں بھی کمی کا سبب گیس کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبہ سندھ کو اس کے آئین کے مطابق گیس کا کوٹہ فراہم کیا جائے تو صرف کراچی میں 300 مزید نئی صنعتیں فوری طور پر لگانے کے لئے صنعتکار رضامند ہیں اور اس سے1 لاکھ 50 ہزار سے زائد بیروزگاروں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوں گے اور صنعتی ترقی کا نیا سفر شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیس، پانی اور بجلی بنیادی ضروریات ہیں اور پیپلز پارٹی کی حکومت اور اس کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھی ان مسائل کا ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی خصوصی ہدایات ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا بند کرے اور صوبے کو اس کے آئینی حق کے تحت گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...