شہیدمفتی عامر شہاب کی نمازہ جنازہ اداکردی گئی

dar ul ullum korangiکراچی مفتی تقی عثمانی کے قریبی ساتھی مفتی عامر شہاب کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، مولانا عامر شہاب کی نماز جنازہ دارالعلوم کورنگی کے صدر مفتی رفیع عثمانی نے پڑھائی، نمازہ جنازہ میں دارالعلوم کے طلبہ سمیت ان کے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، مدرسے کے طالب علم اس موقع پر ایک دوسرے سے گلے مل کر زورو قطار روتے رہے۔یادرہے کہ معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر22 مارچ کو نیپا چورنگی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، حملے میں مفتی عامر شہاب شدید زخمی ہوئے تھے اور کراچی کے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم گزشتہ شب وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔مفتی عامر شہاب بائیس مارچ سے ہی وینٹی لیٹر پر تھے،مفتی عامر شہاب کا شمار مفتی تقی عثمانی کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top