وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پہلا شناختی کارڈ مفت بنانے کا اعلان کردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلا شناختی کارڈ مفت بنے گا اور 15 روز میں مل جائے گا، شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نادار دفاتر اب اتوار کو بھی کھلیں گے، شیخ رشید نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ رہا ہوں،