Saturday, October 24, 2020
Home Trending تحریک انصاف کا این اے 246 سےدستبردارنہ ہونےکا اعلان

تحریک انصاف کا این اے 246 سےدستبردارنہ ہونےکا اعلان

Sheri-Mazari320x180کراچی،تحریک انصاف نے کراچی کے حلقہ این اے دو سو چھالیس کے ضمنی انتخابات سے کسی صورت دستبردار نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کو کوئی خوف نہیں،جماعت اسلامی کیساتھ ملکر الیکشن لڑنے کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی الیکشن میں ہر صورت حصہ لیں گے، جماعت اسلامی کا امیدوار دستبردار کرانے کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کراچی میں خوف کی فضا ختم ہوچکی ہے،پولیس اور رینجرز کا کردار اطمینان بخش ہے۔این اے دو سو چھیالیس سےتحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اپنا امیدوار دستبردار کرائے یا نہیں، جیت ہماری ہی ہوگی، عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان ملاقات متوقع ہے جس کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...