شیر شاہ میں گتے کے گودام میں میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف، واٹربورڈ کے کرش پلانٹ اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے، پانی سے بھرے ٹینکر آتشزدگی کے مقام پر روانہ، ان ہائیڈرنٹس سے دیگر ٹینکروں کو پانی کی فراہمی آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک معطل رہے گی، فوکل پرسن ٹینکرز سیل عملے سمیت آتشزدگی کے مقام پر پہنچ رہے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان۔