ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانملک میں آٹا گھی نایاب اور حکومت نیب افسر وں کی تبدیلیوں...

ملک میں آٹا گھی نایاب اور حکومت نیب افسر وں کی تبدیلیوں میں لگی ہے، شیخ رشید

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیرمین نیب کااستعفٰی 85 رکنی کابینہ کےمنہ پر طمانچہ ہے، استعفٰی دینے کی دیر تھی کہ نیب کےطلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے 9 اپریل الیکشن کی تاریخ دےکرحکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ معروف وکیل لطیف کھوسہ اور سلمان راجہ بھی کہتے ہیں کہ صدر کا فیصلہ آئینی ہے، امید ہےعدلیہ صدر کے فیصلے کو آئینی اور قانونی قرار دے گی۔سینیئر سیاستدان نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف (IMF) کا پانچواں اور ایشیاء میں سب سے بڑا مقروض ترین ملک ہے، وزیرپیٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی (LNG) کے لیے دھکے کھارہا ہے۔آٹا اور گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہےبلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 75 برسوں میں وزرائے خارجہ نے جتنے دورےکیے اتنے بلاول بھٹو زرداری نے اکیلےکیے ہیں اور وہ موج میلے منارہا ہے

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code