ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکراچی: ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر گرفتار

کراچی: ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر گرفتار

کراچی: غفلت برتنے پر کراچی میں ساحل تھانے کے ایس ایچ او کو ڈیوٹی افسر سمیت گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے اعلیٰ افسران کے حکم پر ساحل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شاہد آدم بلوچ اور ڈیوٹی افسر اے ایس آئی محمد ہمراز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔گرفتار پولیس افسران نے چند روز قبل 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا، تاہم ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر نے محکمانہ غلفلت برتتے ہوئے ایک ملزم کو چھوڑ دیا تھا۔گرفتار منشیات فروش کو چھوڑنے پر دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code