کراچی: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے شہریوں کو ارتھ آور منانے اور غیر ضرروی لائٹس بند رکھنے کے حوالے سے کہا کہ کراچی بھی دنیا کے دیگر 7 ہزار شہروں کی طرح ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ ارتھ آور منائے گا، ارتھ آور کے موقع پر پبلک سیفٹی لائٹس بند نہیں کی جائیں گی، شہری رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رکھیں۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ شہری زمین کی حفاظت کی تحریک میں بھرپور حصہ لیں۔
زمین کی حفاظت موم بتی روشن کرنے سے ہی ھوتی ھے؟ یہ جو پورے ملک سے لوگوں کو لا کر کراچی میں بیٹھا کر گند مچایا ھوا ھے اس سے کراچی کی رمین کو تحافظ کون دے گا۔ نہ پانی کا انتظام نہ بجلی نہ صحت کا نظام ھر طرف گند ہی گند