Thursday, October 29, 2020
Home کھیل آل سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

آل سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

17-10-2016-bکراچی احسان شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹنڈوالہ یار میں کھیلا جانے والا “آل سندھ حیدر علی تھیبو میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ “سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے 4کوارٹر فائنل مقابلوں کا انعقاد ہوا ۔پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں لاشاری شوٹنگ بال کلب نے قاضی شوٹنگ بال کلب کو 2-0شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کے سلام لاشاری نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں سروری شوٹنگ بال کلب نے الرحیم شوٹنگ بال کلب کو 2-0سے مات دیدی ،تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں بخاری شوٹنگ بال کلب نے پیر الہی بخش شوٹنگ بال کلب کو 2-1سے زیر کردیا ۔جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں میزبان احسان شوٹنگ بال کلب نے راشدی شوٹنگ بال کلب کو 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل میں داخل ہوگئی۔ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل معرکہ آج کھیلا جائیگا ۔پہلا سیمی فائنل مقابلہ لاشاری شوٹنگ بال کلب بمقابلہ سروری شوٹنگ بال کلب اور دوسرا سیمی فائنل مقابلہ میزبان احسان شوٹنگ بال کلب بمقابلہ بخاری شوٹنگ بال کلب کھیلا جائیگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...