Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے سائبر کرائم بل پرپی پی کے تحفظات ہیں،سکندرشورو

سائبر کرائم بل پرپی پی کے تحفظات ہیں،سکندرشورو

Karachi-Universityکراچی، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹر سکندر علی شورو نے کہا کہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں تعلیم،صحت اور زراعت جیسے شعبوں کے ساتھ مل کر سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ سائبر کرائم بل جو قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے ،اس پر پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرچکی ہے کیونکہ مذکورہ بل کے نافذ العمل ہونے سے کاروباری طبقے کے مالی مفادات کو ضرب پہنچے گی ۔پیپلز پارٹی نے مذکورہ بل میں 54 ترامیم تجویز کرچکی ہے جو سینٹ میں بل کے پیش ہونے پر زیر بحث لائی جائیں گی۔سندھ حکومت جامعہ کراچی کے ماہرین اور پروفیسر ز کی مشاورت سے آئی ٹی پالیسی مرتب کرے گی اور مستقبل میں بھی تمام معتبر تعلیمی اداروں بالخصوص جامعہ کراچی سے معاونت حاصل کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اورIEEEکمپیوٹر سوسائٹی کراچی سیکشن کے زیر اہتمام منعقدہ سمپوزیم بعنوان: ’’کمپیوٹر سائنس میں عصری رجحانات‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ڈاکٹر صادق علی خان نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا دور ہے اور انٹرنیٹ ہماری بنیادی ضرورت بن چکا ہے ۔ٹیکنالوجی میں انقلابی ترقی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کی ضرورت بھی بڑھ چکی ہے ،کیونکہ موجودہ دور سائبر وارفیئر کا دور ہے جس میں سائبر کرائم کی شرح میں اضافہ ہورہاہے۔اس ضمن میں مربوط اور جامع سائبر کرائم قوانین وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔

abdur rahman
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...