Thursday, January 21, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گلشن اقبال بلاک 2، میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

گلشن اقبال بلاک 2 میں واقع رب میڈیکل اسٹور سے متصل کلینک کے باہر فیملی کے انتظار میں بیٹھے کار سوار کو گن پوائنٹ...

میٹرک اور انٹربورڈ کے سالانہ امتحانات کب ہوں گے

کراچی میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی متوقع تاریخ سامنے آگئیں، انٹربورڈز چیئرمینز کمیٹی کے اجلاس میں میٹرک کے امتحانات 20 مئی سے...

خصوصی عدالت ،عزیز بلوچ ایک اور مقدے میں بری

لیاری گینگ وار سرغنہ عزیز بلوچ ایک مقدمے میں بری ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2012 میں ہڑتال کے دوران بس نذرآتش...

پہلا ٹیسٹ میچ، نیشنل اسٹیڈیم کی اطراف کی سڑکیں بند

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹریننگ سیشن کے باعث نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا...

فلم دل فروش میں مرکزی کردار کررہی ہوں، سحر شاہ

ٹی وی کی ابھرتی اداکارہ سحر شاہ نے کہاکہ شوبز کی دنیا میں سہانے خواب دیکھانے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے ، ہر نئے آنے والوں کو اتنا کنفیوژکیا جاتاہے کہ وہ یاتو فیلڈ چھوڑ دیتا ہے یا بھی گھر بیٹھ جاتاہے ، مجھے اس بات کا اطمینان ہے کہ اب تک جتنا بھی کام کیا اور کررہی ہوں وہ اچھی اور مخلص لوگوں پر مشتمل ٹیم ہے ، ایم ٹی اے فلمز کی نئی فلم ”دل فروش“ کا مرکزی کردار اداکررہی ہوں جس کی عکسبندی کا آغاز جلد ہوگا ،فلم کے ہدایتکار ملک یعقوب نور ،فلمساز ملک محمد خان ہیں مذکورہ فلم کا موضوع سوشل ہے ،یہ میرے لےے ایک چیلچنگ کردار ہے اپنی جانب سے پوری کوشش کرونگی کہ کہانی کے مطابق اپنے کردار کو اداکروں ، انہوں نے کہاکہ فنکار وہی ہوتاہے جو کردار میں خود کو ڈھال کر اداکاری کرے ، اس وقت شوبز کی دنیامیں اپنی جگہ بنانا ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن میں اپنی صلاحیتوں کے بل پر اپنی الگ شناخت ضرور بناﺅنگی جس کے لےے سخت محنت کررہی ہوں ، اس کے علاوہ دیگر ٹیلی فلمز ہیں جس کی بات چیت چل رہی ہے نئے سال میں بیک وقت ٹی وی اور بڑے پردے پر نظر آﺅنگی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat