کراچی سمیت سندھ بھر میں مذہبی حلقوں کے مطالبے پر حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث بند کیئے گئے مزارات آج سے کھول دیئے ہیں۔ محکمہ اوقات کے مطابق مزارات 70 روز کی بندش کے بعد آج کھول دیئے گئے ہیں، صوبے بھر میں موجود مزارات کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت کھولے گئے ہیں، مزار پر آنے جانے والوں کو ایس او پیز کا پورا خیال رکھنا ہوگا۔