Monday, October 26, 2020
Home Trending چودھری شجاعت لیگی اتحاد بنانے کراچی پہنچ گئے، شہر پُرامن ہوگیا، سربراہ...

چودھری شجاعت لیگی اتحاد بنانے کراچی پہنچ گئے، شہر پُرامن ہوگیا، سربراہ ق لیگ

PESHAWAR: July 21 – PML-Q President Ch. Shujaat Hussain along with General Secretary Mushahid Hussain Sayed jointly addressing a press conference. APP photo by Ammad Waheed
کراچی: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین گرینڈ الائنس کے لئے ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے اور وہ کراچی دورے کے موقع پر مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ کراچی پہنچنے پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ اپوزیشن اپنا کردار درست طریقے سے ادا نہیں کر رہی اس لئے مسلم لیگ کو اکھٹا کرنے کے لیے سرگرم ہیں تاکہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے جب کہ مسلم لیگیوں کا اتحاد صرف بلدیاتی انتخابات کے لیے نہیں بلکہ مستقبل کے لئے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) کی 3 وکٹیں گرا چکے ہیں اس لیے ذاتی خیال ہے کہ انہیں ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن سب کو نظر آرہا ہے اور دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جاری آپریشن سے ملک بھر میں واضح تبدیلی واقع ہوئی ہے تاہم کرپشن کے خلاف چاروں صوبوں میں بلاامتیاز آپریشن ہونا چاہیے جب کہ شہر قائد میں مجرموں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں اگر کسی جماعت کو آپریشن پر اعتراض ہے تو اس کی بات سننی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ میں بڑے اچھے اور پڑھے لکھے لوگ بھی موجود ہیں اور امید ہے کہ ان کے استعفے واپس ہو جائیں گے اور اگر پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری رہا تو اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...