Wednesday, October 21, 2020
Home Trending کراچی آپریشن میں 498 دہشت گردوں سمیت 10ہزارسے زائدافراد کو گرفتار کیا...

کراچی آپریشن میں 498 دہشت گردوں سمیت 10ہزارسے زائدافراد کو گرفتار کیا گیا،چیف سیکریٹری سندھ

CM-Sindh-stress-on-members-of-APEXکراچی، چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے وزیراعلی ہاﺅس میں وزیراعلی ٰ سندھ کو کراچی آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی، اجلاس میں آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی بھی موجود تھے
،چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعلی کوبریفنگ میں دیتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن میں 498 دہشت گردوں سمیت 10ہزارسے زائدافرادکو گرفتار کیا گیا ان کاکہنا تھا کہ پانچ ستمبر 2013 سے 17 اگست 2015 کے دوران رینجرز نے 5867 آپریشنز کے دوران 498 دہشتگردوں سمیت 10438 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 490 ٹارگٹ کلرز، 341 بھتہ خوروں کو گرفتار جبکہ پچاس مغویوں کو ملزمان کی قید سے چھڑایا۔
اس کے علاوہ رینجرز نے 464 دہشتگردوں کو گرفتار کرتے ہوئے 7787 ہتھیار جبکہ ساڑھے تین لاکھ کے قریب ایمونیشن کے راﺅنڈز بھی قبضے میں لیے۔چیف سیکرٹری نے بتایا ” ہم نے نفرت انگیز تقاریر پر 1023 مقدمات بھی درج کیے”۔صدیق میمن کا کہنا تھا ” ہم مدارس کی جیو ٹیگنگ بھی کررہے ہیں اور اس عمل کو دو ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...