Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی پریس کلب پر زمینوں پر قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری

تفصیلات کے مطابق سیھون شریف سے متعلقہ علاقہ بھٹ جبل کے مقام پر ای این آئی تیل و گیس کمپنی کی جانب...

مزار قائد تاریخ اہمیت مختصر ڈاکومینٹری

Mazar-e-Quaid, also known as Jinnah Mausoleum or the National Mausoleum, is the final resting place of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, the founder...

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

امن واستحکام اورتوانائی بحران پرقابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔صدیق الفاروق

kcci picکراچی ۔متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کا واحد حل ہے۔امن، سیاسی استحکام اور توانائی بحران پر قابو پانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ اِن کے بغیر ملک میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کویقینی نہیں بنایا جاسکتا ۔یہ بات انہوںنے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی ) کے دورے کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔اس موقع پرکے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ،سینئر نائب صدرمحمد ابراہیم کوسمبی،نائب صدر آغا شہاب احمد خان اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
صدیق الفاروق نے کہاکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کو سندھ میں بورڈ کی زمین پر قبضے سے متعلق سنگین مسئلے کا سامناہے اور بورڈ کی املاک واگزار کروانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کے لیے رابطہ کیاجائے گا۔انہوںنے کراچی کی تاجربرادری کو درپیش مسائل سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ودیگر کو تاجربرادری کے مسائل سے آگاہ کریں گے۔
قبل ازیں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی ) کے صدر افتخار احمد وہرہ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈکا خیر مقدم کرتے ہوئے اقتصادی مسائل کے ترجیحی حل کے لیے حکومت کی توجہ مبذول کروانے کے لیے صدیق الفاروق سے مدد طلب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں دہشت گردی سے نمٹنے کوضرور اہمیت دینی چاہیے تاہم حکومت کواقتصادی مسائل اور تاجروصنعتکار برادری کو درپیش مسائل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جن میں کمزور ٹیکسیشن پالیسیاں، امن ومان کی بگڑتی صورتحال اورخستہ انفرااسٹرکچر شامل ہیں۔
افتخار احمد وہرہ نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پوری تاجربرادری حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے لیکن امن کی جدوجہد کے دوران حکومت کومعیشت کو ڈوبنے سے بچانے کے یقینی اقدامات کرنے چاہیے کیونکہ موجودہ اقتصادی بحران نے کاروباری حلقوں کو شدید تشویش میں مبتلا کردیاہے۔

حفیظ خٹک
Biographical Info
Open chat