Monday, October 26, 2020
Home Trending صوبائی حکومت کا حکم نظر انداز، موبائل فون سروس مکمل بند نہ...

صوبائی حکومت کا حکم نظر انداز، موبائل فون سروس مکمل بند نہ ہو سکی

nonwtworkکراچی(رپورٹ:عبدالولی خان)صوبائی محکمہ داخلہ کا سندھ کا کراچی میں موبائل فون سروس بند کرنے کا حکم مذاق بن کر رہ گیا ، ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے شہر بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن شہر بھر میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بند نہیں ہوئی۔

کراچی میں 9محرم الحرام کے لئے صبح 6بجے سے رات10بجے تک موبائل فون سروس بند کی جانا تھی لیکن بعض علاقوں میں سحرسے قبل ہی سروس بند ہونا شروع ہو گئی ، جبکہ موبی لنک کی سروس تاحال مسلسل جاری ہے، موبی لنک ٹو موبی لنک جبکہ پی ٹی سی ایل سے بھی باآسانی موبی لنک کے نیٹ ورک پر کال ملائی جا سکتی ہے ، جبکہ صبح 11بجے تک چائنہ موبائل(زونگ) کے نمبرز پر کال کی جارہی اور موصول بھی کی جارہی تھیں جوکہ بعد میں بند ہو گئیں ،ٹیلی نار کے نیٹ ورک بھی شہر میں مکمل طور پر بند نہیں ہوا ، یوفون پر بھی کال موصول کی جاتی رہیں اور نیوز اپڈیٹس کے مختلف سبسکرائبرز نے بتایا کہ ان کو مسلسل تو نہیں لیکن وقفے وقفے سے نیوز الرٹس ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں ۔

اس سلسلے میں شہریوںنے کراچی اپڈیٹس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر انتظامیہ نے پابندی لگائی ہے تو اس پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے اور تمام نیٹ ورک کو پابند کی جائے کہ وہ سروس سگنلز معطل کریں ، ورنہ پابندی بلا جواز ہے ۔دیگر موبائل فون آپریٹرز نے موبی لنک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تمام کمپنیوں کی جانب سے کچھ نہ کچھ پابندی پر عمل کیا گیا لیکن موبی لنک صارفین شاید انوکھے ہیں جن پر صوبائی محکمہ داخلہ کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔

صوبائی محکمہ داخلہ احکامات کو نظر انداز کرنے کا ثبوت موبائل فون کمپنیوں کے ڈیٹا سے با آسانی حاصل کیا جا سکتا ہے کہ 9محرم یعنی 3نومبر کو کس نمبر پر کس مقام سے کہاں کتنی کالز یا ایس ایم ایس کئے گئے یا وصول کئے گئے۔جبکہ مختلف صارفین کے پاس پابندی کے اوقات میں وصول کئے گئے اور بھیجے گئے ایس ایم ایس کا ریکارڈ بھی موجود ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر صوبائی حکومت کی جانب سے سختی نہ کی گئی تو مستقبل میں حکومتی احکامات صرف کاغذات کی حد تک ہی محدود ہو کر رہ جائیں گے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایک ہی مقام پر 2یا 3آپریٹرز کی سروس موجود ہے لیکن دیگر کمپنیوں کے سگنلز نہیں آ رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...