Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت چائنیزکمپنی سے ضلع شرقی میں صفائی کے معاہدے پردستخط

چائنیزکمپنی سے ضلع شرقی میں صفائی کے معاہدے پردستخط

jam khan shoroکراچی، وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو اور ڈپٹی مئیر کراچی کی موجودگی میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور چائنا کی کمپنی کے مابین ڈسٹرکٹ ایسٹ میں صفائی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔چیئرمین ایسٹ معید انور، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ڈاکٹر اے ڈی سنجانی اور چائینز کمپنی کے صدر ینگ ذیان نے دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق’’ میسرز سنگھائی کانگجی سینیٹینش انجنئیرنگ کمپنی‘‘ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 7 ملین امریکن ڈالر (70 کروڑ) روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔معاہدے کے تحت ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 96 کچڑہ اٹھانے والی گاڑیاں، 4 ہزار سے زائد ڈسٹ بین، بکیٹ اور کنٹینرز رکھے جائیں گے۔معاہدے کے ہونے کے 2 ماہ بعد کمپنی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کام کا آغاز کردے گی ، جس کے تحت وہ گھروں، گلی محلوں، لنک روڈ اور مین روڈ سے کچڑہ اٹھا کر لینڈ فل پر منتقل کرے گی، جبکہ مین سڑکوں کی مشینوں کے ذریعے دھلائی بھی کی جائے گی۔اس موقع پروزیربلدیات جام خان شورونے کہاہے کہ ہماری اولین ترجیع ہے کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔کراچی کے دو اضلاع ڈسٹرکٹ سائوتھ اور ایسٹ میں مذکورہ کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں بقیہ کراچی کے ڈسٹرکٹ اور کمپنی کے مابین معاہدے کئے جائیں گے۔ ڈپٹی مئیر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ کاکہناہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ مل جل کر کراچی میں صفائی ستھرائی کے کام کو یقینی بنائیں اور بالخصوص سیوریج کے مسائل کو بھی فوری حل کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...