Tuesday, October 27, 2020
Home Trending سندھ بھرمیں تمام گاڑیوں کی نمبرپلیٹ میں سم لگانے کافیصلہ

سندھ بھرمیں تمام گاڑیوں کی نمبرپلیٹ میں سم لگانے کافیصلہ

sindh govtکراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بیرونی ذرائع سے موٹر وہیکل انسپیکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم (VICS) کرانے کی تجویز کی منظوری دی ہے تاکہ گاڑیوں کا مناسب طریقے سے معائنہ ہوسکے ۔ یہ فیصلہ آج انہوں نے محکمہ ٹرانسپور ٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) محمد وسیم ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحٰہ فاروقی ، ڈی جی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید اسداللہ شاہ اور دیگر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سڑکوں پر نامناسب، خستہ حال ،ناقص گاڑیا ں چل رہی ہیں اور حکومت کا معائنہ کرنے کا طر یقہ جدید خطوط کے مطابق نہیں ہے اور متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ، کمرشل ، غیر کمرشل گاڑیوں کا معائنہ اور سرٹیفیکیشن بیرونی زرائع سے کرایا جائے جس کے لئے کچھ کمپنیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹ میں سم لگائی جائیںگی جو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے موٹر وہیکل رجسٹریشن ونگ کے ساتھ منسلک ہوںگی، جس کو اسکین کر کے پولیس ، ٹریفک پولیس و دیگر فورس مکمل معلومات کہ گاڑی کا مالک کون ہے، ٹیکس جمع ہے یا نہیں، معائنہ کب ہوا اور کب ہونا ہے مکمل ڈیٹا حاصل کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...