Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت سندھ حکومت کا حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رابطہ کرنے کا...

سندھ حکومت کا حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

Health-Department-Sindh-Seniority-List-BPS-19-18-17-1024x682کراچی: حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی حلقوں میں بڑے پیمانے پرکی گئی تبدیلیوں کے خلاف ایک آئینی درخواست تیارکرلی ہے جو آئندہ48 گھنٹوں میں سپریم کورٹ میں دائرکی جائے گی۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حکومت نے محکمہ قانون سندھ کو وکلا کی ایک ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے جو سپریم کورٹ میں حکومت کی نمائندگی کرے گی۔ نجی ٹی وی کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق آئینی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیاہے کہ حلقہ بندیوں کے معاملے میں صو بائی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کی ہے ، حلقہ بندیوں سے متعلق یہ قانون سندھ اسمبلی نے منظور کیا تھا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں تبدیلیاں لانے کے دوران اس قانون کوبھی مد نظر نہیں رکھا،مذکورہ بلدیاتی قانون کے سیکشن 10 کے سب سیکشن ایک میں یونین کونسل کیلیے آبادی کی حد10 سے 15 ہزار مقررکی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں میں آبادی کی حد 22سے 26ہزار کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...

شیر شاہ کالونی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری شدید پریشان

کراچی:شیر شاہ کالونی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، آوارہ کتوں کا ایک علاقہ مکین پر حملہ، جان بچانے کے لئے بھاگ کر...